امریکا کی گرین لینڈ پر قبضے کی کوشش، ڈنمارک کا سخت ردعمل

امریکا نے گرین لینڈ پر قبضے کی خواہش ظاہر کی، ڈنمارک نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے نیٹو کے خاتمے کے مترادف قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کی گرین لینڈ پر قبضے کی کوشش، ڈنمارک کا سخت ردعمل

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے گرین لینڈ کو اپنے کنٹرول میں لینے کی خواہش ظاہر کی ہے، جس پر یورپی ممالک خصوصاً ڈنمارک نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ گرین لینڈ، جو ڈنمارک کے زیر انتظام ہے، معدنی وسائل اور اسٹریٹجک اہمیت کے سبب امریکا کے لیے خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

گرین لینڈ میں یورینیم، سونا، تیل، گیس اور نایاب معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہیں، جن کی عالمی مارکیٹ پر چین کا غلبہ ہے۔ امریکا ان ذخائر تک رسائی حاصل کر کے چین کی اجارہ داری کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ امریکا کی قومی سلامتی کے لیے اہم ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر اور ان کی ٹیم مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے، جن میں امریکی فوج کے استعمال کا امکان بھی شامل ہے۔

ڈنمارک نے امریکا کے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے گرین لینڈ پر قبضے کی کوشش کی تو یہ نیٹو اتحاد کے خاتمے کے مترادف ہوگا۔ گرین لینڈ کے وزیراعظم جینز فریڈرک نیلسن نے کہا ہے کہ گرین لینڈ برائے فروخت نہیں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں