دادو میں جعلی پولیس مقابلہ، 10 پولیس اہلکاروں کو 7 سال قید کی سزا

دادو میں جعلی پولیس مقابلے کے جرم میں ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو سات سال قید کی سزا دی گئی ہے، عدالت نے بھاری جرمانے بھی عائد کیے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دادو: جعلی پولیس مقابلہ، 10 اہلکاروں کو 7 سال قید

دادو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جعلی پولیس مقابلے کے جرم میں ایس ایچ او سمیت 10 پولیس اہلکاروں کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔

سیشن کورٹ میں جعلی پولیس مقابلہ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے بی سیکشن تھانے کے ایس ایچ او پر 10 لاکھ روپے اور اے ایس آئی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

عدالت نے ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو سات سال قید کی سزا سنائی۔ پولیس کے مطابق سزا کا حکم سننے کے بعد تمام اہلکار عدالت سے فرار ہوگئے لیکن انہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ کیس 2022 میں ایک شخص کو جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کے الزام پر درج کیا گیا تھا، مقتول کی والدہ نے بی سیکشن تھانے کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں