سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کی شادی کی تاریخ کا اعلان

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کی شادی 5 مارچ کو ثانیہ چندوک سے ہوگی، تقریب ممبئی میں ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کی شادی کی تاریخ کا اعلان

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ارجن ٹنڈولکر 5 مارچ کو اپنی منگیتر ثانیہ چندوک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

یہ تقریب ٹنڈولکر خاندان کے لیے ایک یادگار لمحہ ثابت ہوگی، شادی کی زیادہ تر تقریبات ممبئی میں ہوں گی اور یہ سادہ، نجی اور خاندانی وقار کے مطابق منعقد کی جائیں گی، جس میں صرف قریبی رشتے دار اور منتخب دوست شریک ہوں گے۔

ارجن کی منگنی بھی خاموشی سے انجام پائی تھی جس کی تصدیق سچن ٹنڈولکر نے بعد میں کی تھی۔ ارجن فی الحال اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی کرکٹ کیریئر پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

سانیہ چندوک ایک کاروباری شخصیت ہیں اور ممبئی کے معروف تاجر روی گھئی کی پوتی ہیں۔ ان کی ارجن سے منگنی اگست 2025 میں ہوئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں