بھارت میں فٹبال کھیلتا ہاتھی، ویڈیو نے دھوم مچادی

بھارتی ریاست اڑیسہ میں فٹبال کھیلتا ہاتھی گراؤنڈ میں گھس آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت میں فٹبال کھیلتا ہاتھی، ویڈیو نے دھوم مچادی

بھارت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی ریاست اڑیسہ کے علاقہ کیونجھر میں ایک جنگلی ہاتھی فٹبال گراؤنڈ میں گھس آیا اور وہاں کھیلنے لگا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ جب نوجوان فٹبال کھیل رہے تھے تو اچانک جنگل سے ایک ہاتھی آیا اور فٹبال کے ساتھ کھیلنے لگا۔ نوجوان اس ہاتھی سے دور کھڑے رہے جبکہ ہاتھی نے اپنی ٹانگوں سے فٹبال کو کک کیا۔

نوجوانوں نے کوشش کی کہ ہاتھی کو گراؤنڈ سے بھگایا جائے، مگر ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان برپا کردیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں