کوئٹہ نرسری میں نوزائیدہ بچے کی مبینہ تبدیلی، وزیر صحت کا نوٹس

کوئٹہ کے اسپتال میں نوزائیدہ لڑکے کی جنس کی تبدیلی پر وزیر صحت نے نوٹس لیا اور 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کوئٹہ اسپتال میں نوزائیدہ بچے کی جنس کی تبدیلی پر تحقیقات

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر صحت نے کوئٹہ جناح روڈ کی نرسری میں نوزائیدہ لڑکے کو لڑکی سے تبدیل کرنے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔

والد نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے کو پانچ روز قبل پیدا ہونے کے بعد علاج کے لیے انکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا۔

بیٹے کی جنس کی تبدیلی پر والد نے نرسری کی انتظامیہ کے خلاف درخواست دی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نرسری کے عملے کو تھانے منتقل کر دیا۔

وزیر صحت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہیلتھ کیئر کمیشن کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں