اینٹی بایوٹک کے بعد انفیکشن کی واپسی، نیا سبب سامنے

نئی تحقیق کے مطابق، اینٹی بایوٹک کے بعد انفیکشن کی واپسی بیکٹیریا کی خود کو غیر فعال کرنے کی وجہ سے ہوتی ہے، جو دوا کے اثر سے بچ جاتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اینٹی بایوٹک کے بعد انفیکشن کی واپسی، نیا سبب سامنے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اینٹی بایوٹک کا کورس مکمل کرنے کے باوجود بعض افراد میں انفیکشن دوبارہ ظاہر ہونے کا مسئلہ عام ہے۔ خاص طور پر سردیوں میں نزلہ، کھانسی یا بیکٹیریل انفیکشن بار بار آتے ہیں۔ ایک نئی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ یہ مسئلہ اینٹی بایوٹک کے خلاف مزاحمت نہیں بلکہ بیکٹیریا کی خود کو عارضی طور پر غیر فعال کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق بیکٹیریا اینٹی بایوٹک کے دوران دو انداز میں غیر فعال ہوتے ہیں: پہلی صورت میں وہ خود اپنی نشوونما روک لیتے ہیں جبکہ دوسری صورت میں خلیات کے نظام میں خلل آتا ہے۔ دونوں صورتوں میں یہ بیکٹیریا دوا کے اثر سے محفوظ رہتے ہیں اور بعد میں دوبارہ انفیکشن پیدا کر سکتے ہیں۔

پروفیسر نیتھالی بالابان اور پی ایچ ڈی طالب علم آدی روٹم کی قیادت میں کی گئی اس تحقیق کے مطابق، ایسے بیکٹیریا کو دوبارہ متحرک کرکے یا ان کی کمزور جھلیوں کو نشانہ بنا کر ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس عمل سے نہ صرف بار بار ہونے والے انفیکشن کم ہو سکتے ہیں بلکہ ذاتی نوعیت کے علاج بھی ممکن ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں