امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وینزویلا تیل کی آمدنی سے صرف امریکی مصنوعات خریدے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا اپنے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے صرف امریکی مصنوعات خریدے گا۔ ان مصنوعات میں زرعی اشیاء، ادویات، طبی آلات، بجلی کارخانے اور توانائی کی سہولیات شامل ہوں گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا نے امریکا کو اہم تجارتی شراکت دار کے طور پر منتخب کیا ہے، جو کہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی کہا کہ وینزویلا اسی صورت میں اپنا تیل بیچ سکے گا جب وہ امریکی مفادات میں ہو۔ نائب صدر کا کہنا تھا کہ اگر وینزویلا امریکی قومی مفادات کو پورا نہیں کر سکتا تو اسے تیل بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
قیادت کے لیے موزوں افراد میں وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز کا نام بھی شامل ہے، جبکہ یہ تیل امریکا میں مارکیٹ قیمت پر فروخت کیا جائے گا اور اس کی آمدنی کو امریکی صدر خود کنٹرول کریں گے۔












