وائٹ ہاؤس نے روسی بحری جہاز پر قبضے کے بعد عملے کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کی ناکہ بندی سے بچ نکلنے والے روسی بحری جہاز پر قبضے کے بعد اس کے عملے کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکا تمام پابندیوں پر عمل کرائے گا اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ وینزویلا کے عبوری حکام سے قریبی رابطے میں ہیں اور تیل کی امریکی صنعت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈز نے طویل عرصے سے اس جہاز کا پیچھا کیا اور آخر کار اس پر قبضہ کرلیا۔












