پنجاب میں دھند کے باعث موٹرویز بند، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

پنجاب میں شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز بند کر دی گئی ہیں۔ شہریوں کو دن کے اوقات میں احتیاط سے سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز کو بند کر دیا گیا ہے۔ سینٹرل ریجن کے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم-3 جڑانوالہ سے درخانہ، موٹروے ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور گوجرہ سے عبدالحکیم، موٹروے ایم-5 ملتان سے ظاہر پیر اور ملتان سے سکھر تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ یہ بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے کیونکہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔ شہریوں کو دن کے اوقات میں سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک محفوظ سفری اوقات بتائے گئے ہیں۔

موٹر ویز سینٹرل ریجن کے ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس کے استعمال، غیر ضروری سفر سے اجتناب، تیز رفتاری سے پرہیز اور آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں