کترینہ کیف و وکی کوشال نے بیٹے کا نام ویہان رکھا

کترینہ کیف اور وکی کوشال نے بیٹے کا نام ویہان کوشال رکھا ہے، شادی کے چار سال بعد ان کے ہاں پہلی اولاد ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کترینہ کیف و وکی کوشال نے بیٹے کا نام ویہان رکھا

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی وڈ کے معروف جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشال نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کر دیا۔ شادی کے چار سال بعد گزشتہ سال 7 نومبر کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ آج 7 جنوری کو انسٹاگرام پر انہوں نے بچے کی پہلی جھلک کے ساتھ نام ویہان کوشال کا اعلان کیا۔

کترینہ کیف اور وکی کوشال نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے بیٹے کو ‘روشنی کی کرن’ قرار دیا اور لکھا کہ ان کی زندگی نئی خوشیوں سے بھر گئی ہے۔ مداحوں اور شوبز شخصیات نے جوڑے کو مبارکبادیں دی ہیں اور ان کی پوسٹ کو سوشل میڈیا پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشال نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں شادی کی تھی، جس میں صرف خاندان اور قریبی دوست شامل تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں