امریکی بحریہ نے روسی جہاز کو وینزویلا کی ناکہ بندی توڑنے پر قبضہ کر لیا، جہاز روس، وینزویلا اور ایران کے خام تیل کا حصہ تھا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی بحریہ نے کوسٹ گارڈز کے ساتھ مل کر وینزویلا کی ناکہ بندی سے بچ نکلنے والے روسی بحری جہاز پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ جہاز وینزویلا کے گرد امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔
امریکی حکام نے بتایا کہ یہ جہاز روس، وینزویلا اور ایران جیسے امریکی پابندیوں کا شکار ممالک کا خام تیل لے جانے والے ‘شیڈو فلیٹ’ کا حصہ ہے۔ یہ جہاز روسی آبدوز اور جنگی بحری جہاز کی حفاظت میں سفر کر رہا تھا۔
روسی وزارت خارجہ نے امریکی تعاقب پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جہاز روسی پرچم کے تحت سفر کر رہا ہے اور امریکی ساحل سے دور ہے۔ جہاز نے اپنی رجسٹریشن روس منتقل کر لی ہے اور عملے نے ٹینکر پر روسی پرچم بھی پینٹ کر دیا ہے۔












