کراچی میں کتے کے کاٹنے کے بڑھتے کیسز پر امیر جماعت اسلامی منعم ظفر نے میئر مرتضیٰ وہاب کو ذمہ دار قرار دیا جبکہ میئر نے فوری ایکشن کی ضرورت پر زور دیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی، منعم ظفر نے شہر میں کتے کے کاٹنے اور گٹر میں گر کر ہونے والی اموات کا ذمہ دار میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں 800 سے زائد کتے کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
منعم ظفر نے سندھ حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم 35 سالوں سے سیاہ و سفید کی مالک رہی ہے اور ہر دور میں حکومت کے ساتھ رہی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کتوں کی نیوٹرنگ کے لیے وقت درکار ہے اور بڑھتے واقعات کا انہیں احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ افراد کتوں کو مارنے کے خلاف عدالت سے اسٹے آرڈر لے آتے ہیں، لیکن ان کے خیال میں فوری کارروائی کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔














