وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ پالیسی میں شرکت کی دعوت دی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کی بحالی کے بعد بند کمروں کے فیصلوں نے دوبارہ مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے لیے بار بار قربانیاں دی ہیں اور مزید دینے کو تیار ہیں۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ گزشتہ 14 سال سے مشکلات کا شکار ہیں اور امن کی بحالی کے لیے قوم کو اعتماد میں لے کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے حقیقت میں پالیسی بنانی ہے تو ہمارے ساتھ شریک ہو کر بنائیں۔
یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ زیادہ تر حملے خیبرپختونخوا میں ہوئے ہیں، جس کی وجہ موافق سیاسی ماحول ہے۔














