وقارالدین سید، سابق ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، کو 120 دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے سینئر افسر وقارالدین سید کو 120 دن کے لیے معطل کر دیا ہے۔ کابینہ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معطلی سول سرونٹس رولز 2020 کے تحت کی گئی ہے اور وقارالدین سید کی معطلی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
وقارالدین سید اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر تھے اور انہیں 5 اپریل 2025 کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا پہلا ڈی جی مقرر کیا گیا تھا۔
وقارالدین سید مزید احکامات تک معطلی کی حالت میں رہیں گے۔














