اسلام آباد کے سیکٹر جی 12 میں 3 سالہ بچہ سیوریج پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کر لی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیکٹر جی 12 میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 3 سالہ بچہ نعمان ولی سیوریج کے جمع پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کی اور بعد ازاں لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ اس المناک واقعے نے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑا دی ہے۔














