گوگل اے آئی کے مشورے صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں

گوگل اے آئی کے اوور ویوز کی غلط معلومات صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں، ماہرین نے خبردار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوگل اے آئی کے مشورے صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل کے مصنوعی ذہانت پر مبنی اوور ویوز بعض اوقات صحت سے متعلق غلط معلومات فراہم کر سکتے ہیں، جس سے لوگوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ برطانوی اخبار کی تحقیق کے مطابق، گوگل کی جانب سے لبلبے کے کینسر کے مریضوں کو زیادہ چکنائی والی غذاؤں سے پرہیز کا مشورہ دیا گیا، جو ماہرین کے مطابق نقصان دہ ہے۔

اسی طرح جگر کے فنکشن ٹیسٹ اور خواتین کے کینسر ٹیسٹ کے بارے میں بھی غلط معلومات فراہم کی گئیں۔ صحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسی معلومات علاج سے دور کر سکتی ہیں یا جان لیوا نتائج پیدا کرسکتی ہیں۔

گوگل نے جواب میں کہا کہ ان کے زیادہ تر اوورویوز درست اور مددگار ہیں، مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غلط معلومات صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں