لیناوؤ نے لاس ویگاس میں سی ای ایس میں ایک منفرد رول ایبل لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے جو سائنس فکشن فلم جیسا لگتا ہے۔
لاس ویگاس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی کمپنی لیناوؤ نے کنزیومر الیکٹرونکس شو میں اپنا نیا رول ایبل لیپ ٹاپ ‘ایکس ڈی رول ایبل کانسیپٹ’ متعارف کرایا ہے جو کسی سائنس فکشن فلم کا حصہ لگتا ہے۔ اس لیپ ٹاپ کا ڈیزائن منفرد ہے اور یہ 180 ڈگری گوریلا گلاس وکٹس 2 کور سے لیس ہے۔
یہ لیپ ٹاپ جب بند ہوتا ہے تو اس کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 13.3 انچ کا ہوتا ہے، جبکہ کھلنے پر یہ 16 انچ کا ہو جاتا ہے۔ اس کی اسکرین کا کچھ حصہ لیپ ٹاپ کے بیک پر ہوتا ہے، جس سے پیچھے موجود افراد بھی مواد دیکھ سکتے ہیں۔
یہ کانسیپٹ ڈیوائس ہے، لہٰذا کمپنی نے اس کی دیگر تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں، مگر اس میں 2 یو ایس بی سی پورٹس موجود ہیں۔ کمپنی کی جانب سے اس کی پروڈکشن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔















