نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کی تجویز دی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کی تجویز دی ہے۔ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق، قومی ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا جس میں سیاسی جماعتوں، وکلا اور دانشوروں نے شرکت کی۔
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے تجویز دی کہ صدر پاکستان، نواز شریف اور وزیر اعظم پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے جو سیاسی قیدیوں کے ساتھ مل کر مذاکرات کو آگے بڑھائے۔ اعلامیہ میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فوری اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی اور سیاسی کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
کمیٹی نے میڈیا سنسر شپ کے خاتمے اور سیاسی افراد پر مقدمات کی واپسی کی بھی سفارش کی۔ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا آئندہ اجلاس ملتان میں منعقد ہوگا۔














