لاس ویگاس میں جیکری کا خودکار سولر مارس بوٹ متعارف

لاس ویگاس میں منعقدہ کنزیومر الیکٹرونکس شو میں جیکری کمپنی نے خودکار سولر چارجر پیش کیا جو آپ کا تعاقب کرتا ہے اور ڈیوائسز کو چارج کرتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاس ویگاس میں منفرد سولر چارجر کی رونمائی

لاس ویگاس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کنزیومر الیکٹرونکس شو میں جیکری کمپنی نے سولر مارس بوٹ نامی خودکار سولر پاور اسٹیشن پیش کیا جو خودکار طور پر حرکت کرتے ہوئے آپ کا تعاقب کرتا ہے۔

سولر چارجر میں 5 کلو واٹ بیٹری اور 4 سولر پینلز نصب ہیں جو سورج سے 300 واٹس بجلی اکٹھی کرسکتے ہیں۔ اس کے چلنے کی صلاحیت کی بدولت یہ باہر سورج کی روشنی کو ٹریک کر کے زیادہ بجلی جمع کرتا ہے۔

اس میں کیمروں کی موجودگی کی وجہ سے یہ آپ کی حرکت کو ٹریک کر کے تعاقب کرتا ہے اور کہیں بھی ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے تیار رہتا ہے۔

سولر مارس بوٹ میں 3 چارجنگ پورٹس ہیں اور کمپنی نے بتایا کہ یہ امریکا اور یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، تاہم فروخت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں