کراچی کی ترقی کے لیے 84 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کی ترقی کے لیے 84 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی۔ اہم شاہراہوں اور فلائی اوورز کی تعمیر شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی کی ترقی کے لیے 84 ارب روپے کا منصوبہ منظور

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کی ترقی کے لیے 84 ارب روپے کا پیکیج پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے وفد کے ساتھ ملاقات میں کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر کو دنیا کے بہترین شہروں میں شامل کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم نائن جناح ایونیو سے شاہراہ فیصل تک سڑک کی تعمیر، ملیر ہالٹ پر انڈر پاس اور ایئرپورٹ سے اسٹار گیٹ تک فلائی اوور کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وائی جنکشن سے مچھلی چوک اور مسرور بیس سے ٹرک اسٹینڈ تک سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی۔ سہراب گوٹھ پر فلائی اوور بھی تعمیر ہوگا تاکہ ٹریفک کا دباؤ کم ہو سکے۔

اندرونی سڑکوں، پارکس اور فلائی اوورز کی بہتری کے کام جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2026ء سے ترقیاتی کام شروع کر دیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں