پاکستان اور سعودی عرب کی ویکسین تیاری میں اشتراک کا فیصلہ

پاکستان اور سعودی عرب نے حفاظتی ٹیکہ جات کی ویکسینز کی مشترکہ مقامی تیاری کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ویکسین کی فراہمی میں رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور سعودی عرب کی ویکسین تیاری میں اشتراک کا فیصلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب نے حفاظتی ٹیکہ جات کی ویکسینز کی مشترکہ مقامی تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ویکسین کی فراہمی میں رکاوٹوں اور خطے میں پیدا شدہ کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے اجلاس میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اس تعاون کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک اعلیٰ سطحی سعودی وفد 28 جنوری کو پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ ویکسین کی مشترکہ تیاری کو حتمی شکل دی جا سکے۔

پاکستان سالانہ 350 سے 400 ملین ڈالر مالیت کی ویکسین خریدتا ہے، جس میں سے 51 فیصد ملکی وسائل سے حاصل کیے جاتے ہیں۔ باقی رقم عالمی ادارے فراہم کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ مجوزہ منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر ویکسین کی پیکجنگ اور فِنشنگ پاکستان میں ہوگی، جس کے بعد مکمل مقامی تیاری کی طرف بڑھا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں