وزیر داخلہ سندھ نے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا، سخت کارروائی کی جائے گی۔
سکھر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے اعلان کیا ہے کہ کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ڈاکو خود کو چیمپئن سمجھتے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، تاہم ہتھیار ڈالنے والوں کو موقع فراہم کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ آپریشن میں سندھ پولیس، رینجرز اور پنجاب پولیس شامل ہوں گی، لیکن فی الحال فوج کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں اب حفاظتی کانوائے نہیں چل رہے، اور کچے میں ڈاکوؤں کا خاتمہ کیا جائے گا۔












