عثمان خان انٹرنیشنل گھڑ سواری رینکنگ میں نمبر ون

گھڑ سوار عثمان خان نے انٹرنیشنل رینکنگ میں مڈل ایسٹ اور افریقا زون میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عثمان خان انٹرنیشنل گھڑ سواری رینکنگ میں نمبر ون

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان نے انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کی رینکنگ میں مڈل ایسٹ اور افریقا زون میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

عثمان خان نے ایونٹنگ کے زون میں اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے ایک بار پھر نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ یہ رینکنگ انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس کے تحت کل چھ ایونٹنگ زونز کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔

عثمان خان نے 2019 سے 2021 تک بھی اسی زون میں نمبر ون پوزیشن پر برقرار رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں