جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلبہ نے مودی اور امیت شاہ کے خلاف نعرے بازی کی، انتظامیہ نے پولیس کو ایف آئی آر کے لیے خط لکھا۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلبہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے دہلی پولیس کو خط لکھ کر ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ نعرے جمہوری اختلاف سے بالاتر ہیں اور کیمپس کی ہم آہنگی و سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔
یاد رہے کہ یونیورسٹی کے طلبہ رہنماؤں عمر خالد اور شرجیل امام کو 2020 کے دہلی فسادات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، وہ پچھلے 5 سال سے بغیر مقدمے کے جیل میں قید ہیں اور ان کی ضمانت کی درخواستیں سپریم کورٹ نے مسترد کی ہیں۔












