اسلام آباد میں پولن الرجی کے 29 ہزار درخت ہٹائے گئے

اسلام آباد میں پولن الرجی کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے 29 ہزار درخت ہٹا دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام وزیراعظم کی ہدایت پر کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں پولن الرجی کے 29 ہزار درخت ہٹائے گئے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے اور وزارتِ قومی صحت نے مشترکہ کارروائی میں اسلام آباد میں 29 ہزار سے زائد پولن الرجی والے درخت ہٹا دیے۔ یہ سائنسی آپریشن تین مرحلوں میں مکمل کیا گیا جس کے تحت وفاقی دارالحکومت سے پیپر ملبری (جنگلی شہتوت) کے 29,115 درخت ختم کیے گئے۔

ایف نائن پارک، شکر پڑیاں اور بڑے سیکٹرز سے پولن الرجی ملبرری درخت ہٹائے گئے، ہر اکھاڑے گئے درخت کے بدلے 3 نئے مقامی درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اب تک متعلقہ علاقوں میں 40 ہزار سے زائد ماحول دوست درخت لگائے جا چکے ہیں جبکہ نجی شعبے اور او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے مزید 18 ہزار درختوں کا ٹینڈر جاری کیا جا چکا ہے۔ شکرپڑیاں میں 81 ایکڑ پر بحالی کا کام جاری ہے، منصوبہ اپریل 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

اس اقدام سے پولن الرجی کے مریضوں میں کمی آئے گی، دو سال میں پولن ویکسینیشن کیسز میں 23 فیصد کمی دیکھی گئی ہے اور 2025 میں الرجی کیسز نصف سے بھی کم ہوگئے ہیں۔ نومبر اور دسمبر 2025 میں پولن کیسز ریکارڈ حد تک کم رپورٹ ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں