آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی بھارت سے ورلڈ کپ میچز کی منتقلی کی درخواست سکیورٹی خطرات کی بنیاد پر مسترد کی۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
آئی سی سی نے درخواست کو ناقابل عمل قرار دیا اور کہا کہ میچز بھارت میں ہی ہوں گے۔ بنگلہ دیش نے بھارت میں سکیورٹی خطرات کی بنیاد پر میچز کی منتقلی کا مطالبہ کیا تھا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے کہا تھا کہ ان کی ٹیم بھارت میں ورلڈ کپ نہیں کھیلے گی۔ بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد آئی پی ایل سے نکالے جانے پر دونوں بورڈز میں تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔














