صحت کے مسائل کے حل کے لیے 5 ہرے پتوں والی سبزیاں

صحت کے مسائل جیسے ذیابیطس، آئرن کی کمی اور ہڈیوں کی کمزوری کے لیے ہرے پتوں والی سبزیاں قدرتی علاج کے طور پر مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صحت کے مسائل کے حل کے لیے 5 ہرے پتوں والی سبزیاں

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہرے پتوں والی سبزیاں صحت کے لیے فائدہ مند مانی جاتی ہیں کیونکہ ان میں فائبر، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہوتے ہیں جو جسم کو مضبوط بناتے ہیں۔

ذیابیطس، آئرن کی کمی، کمزور ہڈیاں اور نظامِ ہاضمہ کے مسائل میں یہ سبزیاں قدرتی علاج ثابت ہو سکتی ہیں۔ ماہر غذائیت دیپ شیکھا جین کے مطابق، روزمرہ کی خوراک میں کچھ خاص سبز پتوں والی سبزیوں کو شامل کرنے سے صحت کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے میتھی کے پتے فائبر فراہم کرتے ہیں جو خون میں شوگر کی سطح کو قابو میں رکھتے ہیں۔ آئرن کی کمی کے لیے چولائی کے پتے فائدہ مند ہیں، جبکہ سووا کے پتے ہڈیوں کو مضبوط کرتے ہیں۔

پیٹ کی گیس اور اپھارے کے مسائل میں پودینہ آرام دیتا ہے اور وقت سے پہلے بال سفید ہونے کی صورت میں کری پتہ مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دیپ شیکھا جین کا کہنا ہے کہ مختلف سبز پتوں والی سبزیوں کو خوراک میں شامل کر کے جسم کو قدرتی طور پر ضروری غذائی اجزاء ملتے ہیں اور کئی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں