وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے داماک گروپ کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، جبکہ اثاثوں کی ٹوکنائزیشن پر بھی بات چیت ہوئی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے داماک گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ داماک گروپ کے اعلیٰ سطح وفد نے مریم نواز سے ملاقات کی، جس کی قیادت امیرا حسین سجوانی اور علی حسین سجوانی کر رہے تھے۔
ملاقات کے دوران مریم نواز نے داماک گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوت دی اور حکومتی و تجارتی اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کی رفتار بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر غور کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ صوبہ ڈیجیٹل اثاثہ جات اور نئی ٹیکنالوجی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا گیٹ وے بن رہا ہے۔
اجلاس میں پنجاب کے ڈیجیٹل اور آئی ٹی شعبے کی ترقی پر تبادلہ خیال ہوا، جبکہ سی بی ڈی پنجاب کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔















