شمالی علاقوں اور بلوچستان میں شدید سردی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک کے شمالی علاقوں اور بلوچستان میں شدید سردی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا میں بھی سردی کی صورتحال برقرار رہے گی۔
موسم کی شدت کے باعث فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے، اس لیے کاشتکاروں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔














