ٹرمپ نے ریپبلکنز کو وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے لیے خبردار کیا

امریکی صدر ٹرمپ نے ریپبلکنز کو وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کی ضرورت پر زور دیا، بصورت دیگر ڈیموکریٹس ان کا مواخذہ کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ نے ریپبلکنز کو وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے لیے خبردار کیا

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ریپبلکن پارٹی 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں کامیاب نہ ہوئی تو ڈیموکریٹس انہیں مواخذے کا نشانہ بنائیں گے۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن میں ایوانِ نمائندگان کے ریپبلکن اراکین کے اجلاس میں کہی۔

صدر ٹرمپ نے پارٹی اراکین پر زور دیا کہ وہ صنفی سیاست، صحتِ عامہ اور انتخابی اصلاحات پر متحد ہو کر جدوجہد کریں اور مہنگائی سے متاثرہ عوام کے سامنے اپنی پالیسیوں کا مؤثر دفاع کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مڈٹرم انتخابات میں ان کا ایجنڈا داؤ پر ہوگا۔

ٹرمپ نے تاریخی رجحان کا حوالہ دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ صدارتی جماعت عموماً مڈٹرم میں کمزور کارکردگی دکھاتی ہے، تاہم ریپبلکنز کی بڑی فتح کی پیش گوئی بھی کی۔ یہ خطاب واشنگٹن کے کینیڈی سینٹر میں ہوا۔

ایوانِ نمائندگان اس ہفتے کولوراڈو اور یوٹاہ میں آبی منصوبوں کی منسوخی سے متعلق صدر کے ویٹو کے خاتمے پر ووٹنگ کر سکتا ہے، تاہم دو تہائی اکثریت کے امکانات واضح نہیں۔ ٹرمپ کو 2017 تا 2021 میں دو بار مواخذے کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن سینیٹ نے انہیں بری کر دیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں