آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں سنچری بنا کر کئی ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔
سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا کے قائم مقام کپتان اسٹیو اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے آخری میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی اور متعدد ریکارڈز توڑ دیے۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے 384 رنز کے جواب میں 7 وکٹوں پر 518 رنز بنائے۔ اسمتھ نے 129 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 163 رنز بنائے۔
اسمتھ نے اپنی اننگز کے ذریعے انگلینڈ کے خلاف 3,682 مجموعی رنز بنا کر جیک ہوبز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس کے علاوہ، اسمتھ ایشز میں 13 سنچریاں بنا چکے ہیں جبکہ ڈان بریڈمین 19 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 51 سنچریاں بنائیں۔















