ٹرمپ کا وینزویلا سے امریکا تیل منتقلی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا منتقل کرنے کا اعلان کیا، یہ تیل مارکیٹ قیمت پر فروخت ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا وینزویلا سے امریکا تیل منتقلی کا اعلان

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل اعلیٰ معیار کا تیل امریکا منتقل کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تیل امریکا میں مارکیٹ قیمت پر فروخت کیا جائے گا اور اس کی آمدنی کو امریکی اور وینزویلا کے عوام کے فائدے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے انرجی سیکرٹری کرس رائٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے پر کام شروع کریں اور تیل کو امریکی بندرگاہوں پر پہنچایا جائے۔

امریکا نے دسمبر کے وسط سے وینزویلا کے تیل درآمدات کو روک رکھا ہے، تاہم اب انرجی کمپنیوں کے سربراہ وینزویلا میں سرمایہ کاری کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس اور وینزویلا کے حکام نے نئی پیش رفت پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں