یورپ میں بیبی فارمولا زہریلا قرار، کمپنی نے فوری واپسی کا اعلان کیا

یورپ کی مشہور کمپنی نے بیبی فارمولا زہریلا ہونے کے خدشے پر واپس منگوالیا، صحت حکام نے والدین کو خبردار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یورپ میں بیبی فارمولا زہریلا قرار، کمپنی نے فوری واپسی کا اعلان کیا

یورپ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشہور بین الاقوامی کمپنی نے اپنا بیبی فارمولا زہریلا ہونے کے خدشے پر مارکیٹ سے واپس منگوالیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، یہ فارمولا ممکنہ طور پر سیرولائڈ سے آلودہ ہو سکتا ہے، جو بچوں میں ہیضے کا سبب بنتا ہے۔

کمپنی نے مخصوص بیچز اور فالو-آن فارمولے کو برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، آسٹریا، ڈنمارک، سوئیڈن، فن لینڈ، آئرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ سے واپس بلا لیا ہے۔

صحت کے حکام نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ بچوں کو یہ فارمولا نہ دیں اور بیچ کوڈز کو چیک کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں