تائیوان کا ایف 16 طیارہ مشرقی ساحل کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔
تائی پے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تائیوان کا ایک ایف 16 لڑاکا طیارہ مشرقی ساحل کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے بعد پائلٹ کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
تائیوان کی فضائیہ نے بتایا کہ ایف 16 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ پائلٹ کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ہولین کاؤنٹی کے قریب طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
تائیوان کے صدر ولیم لائی چنگ تے نے حادثے کی وجوہات جاننے اور پائلٹ کو تلاش کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔












