جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 2 فیصد اضافہ ہوا، 816 ملین ٹن فروخت ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق، مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں 816 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.03 ملین ٹن کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔
دسمبر میں ملک میں 1.35 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ہوئی، جو نومبر کے 1.42 ملین ٹن کے مقابلے میں 5 فیصد کم اور دسمبر 2024 کے 1.28 ملین ٹن کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔
مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 3.86 ملین ٹن پیٹرول کی فروخت ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.75 ملین ٹن کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق، مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 3.57 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.46 ملین ٹن کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔
مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 0.16 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.35 ملین ٹن کے مقابلے میں 54 فیصد کم ہے۔















