حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چھ ماہ تک گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، یہ اقدام گیس صارفین کے لیے خوش خبری ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں آئندہ چھ ماہ تک کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ اعلان وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کیا ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا اور وزارت کی جانب سے جلد اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر چھ ماہ بعد گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے، تاہم اس بار قیمتیں مستحکم رہیں گی۔
یہ اقدام گیس صارفین کے لیے خوش خبری ہے اور اس سے عوامی سطح پر مالی دباؤ میں کمی کا امکان ہے۔















