سال 2026 میں بالی ووڈ کی چھ بڑی فلمیں کروڑوں کے بجٹ کے ساتھ ریلیز ہوں گی

بالی ووڈ کی چھ بڑی فلمیں 2026 میں کروڑوں کے بجٹ کے ساتھ ریلیز ہوں گی، جس میں ‘رامائن’ اور ‘کنگ’ شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
2026 میں بالی ووڈ کی چھ بڑی فلمیں کروڑوں کے بجٹ کے ساتھ ریلیز ہوں گی

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 2026 بالی ووڈ کے شائقین کے لیے بڑا سال ثابت ہونے والا ہے، جب چھ بڑی فلمیں ریلیز ہوں گی جن پر مجموعی طور پر 2080 کروڑ بھارتی روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

پہلی فلم ‘رامائن’ ہے، جس میں رنبیر کپور بھگوان رام کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری نتیش تیواری کر رہے ہیں اور دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

دوسری فلم ‘کنگ’ ہے، جس میں شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کا بجٹ 300 کروڑ روپے ہے اور ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔

تیسری فلم ‘دھورندھر ٹو’ ہے، جس میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ فلم 19 مارچ کو ریلیز ہوگی۔

چوتھی فلم ‘بارڈر ٹو’ ہے، جس میں سنی دیول، ورون دھون اور دلجیت دوسانجھ شامل ہیں۔ یہ فلم 23 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

پانچویں نمبر پر سلمان خان کی ‘بیٹل آف گلوان’ اور رنبیر کپور، وکی کوشل، اور عالیہ بھٹ کی ‘لو اینڈ وار’ شامل ہیں۔ دونوں فلموں کا بجٹ 200 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

یہ فلمیں نہ صرف بڑے بجٹ بلکہ اسٹار کاسٹ اور مہنگے پروڈکشن کی وجہ سے بھی بالی ووڈ میں سنسنی پیدا کریں گی اور شائقین کے لیے سینما گھروں میں دلچسپی کی نئی لہر لے کر آئیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں