لاہور میں فری موبائل چارجنگ کی ایمرجنسی سروس متعارف

لاہور میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے فری موبائل چارجنگ کی ایمرجنسی سروس شروع کر دی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو ہنگامی حالات میں مدد فراہم کرنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں فری موبائل چارجنگ کی ایمرجنسی سروس متعارف

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور میں ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اب تک 30 مقامات پر چارجنگ پورٹس نصب کیے جا چکے ہیں جہاں عوام نے اس سہولت سے استفادہ شروع کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں لاہور کے 100 مقامات پر یہ سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مدد مل سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں