فن لینڈ کی کمپنی آئی ایکس آئی نے آٹوفوکس چشمے متعارف کرائے ہیں، جو دور اور قریب کی نظر کے لیے خودکار ایڈجسٹمنٹ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ہلسنکی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فن لینڈ کی کمپنی آئی ایکس آئی نے دہائیوں پرانے روایتی چشموں کو مکمل طور پر بدلنے کے لیے آٹوفوکس چشمے متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ چشمے خودکار طور پر دور یا قریب دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے ایک ہی چشمہ دونوں کاموں کے لیے کافی ہوگا۔
آئی ایکس آئی کے آٹوفوکس چشمے آٹو فوکس کی خصوصیت سے لیس ہیں، جن میں آئی ٹریکنگ سنسرز اور لیکوئیڈ کرسٹلز شامل ہیں جو صارف کی نظر کے مطابق لینسز کو ایڈجسٹ کرتے ہیں۔ ان چشموں میں دور، درمیانی اور قریب کی نظر کے لینسز کو مدغم کر دیا گیا ہے، جس سے مطالعہ اور دور کی چیزوں کو دیکھنا ممکن ہوگا۔
کمپنی کے مطابق یہ چشمے تیار ہونے کے مراحل میں ہیں اور ان کی قیمت یا متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ چشموں کو چارج کرنا ضروری ہوگا تاکہ وہ مؤثر طریقے سے کام کر سکیں۔















