ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی جماعتوں اور سکیورٹی فورسز کا ایک ہی بیانیہ ہے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی جماعتوں اور سکیورٹی فورسز کا ایک ہی بیانیہ ہے۔ انہوں نے جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پیغام پاکستان کا اعادہ کیا گیا اور علما و مشائخ کو بھی اس پر واضح کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ افغان طالبان، خوارج اور ہندوستان کا گٹھ جوڑ واضح ہو چکا ہے، اور ریاست کا دہشتگردی کے خلاف مؤقف واضح ہے کہ خوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان دہشتگردی کا گڑھ بن چکا ہے اور عالمی سطح پر بھی اس کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک صوبے کی حکومت دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کی مخالفت کر رہی ہے، جو سوات جیسے دہشتگردی کے خطرے کو دوبارہ جنم دے سکتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کے پی کے وزیراعلیٰ کا بیانیہ بھی کھل کر سامنے آ گیا ہے، اگر ملٹری آپریشن نہیں کرنا تو کیا خارجیوں کے سامنے بیٹھ جانا ہے۔












