وزیر ریلوے نے کراچی-روہڑی ٹریک منصوبے کا اعلان کیا، جولائی 2026 میں سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور اڑھائی سال میں مکمل ہوگا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کراچی-روہڑی 480 کلومیٹر ٹریک منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کا سنگ بنیاد جولائی 2026 میں رکھا جائے گا اور یہ اڑھائی سال میں مکمل ہوگا۔
پریس کانفرنس میں حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن اور نئے ٹریک کی آؤٹ سورسنگ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ریکوڈک کی فرم آر ڈی ایم سی کے تعاون سے 500 کلومیٹر نیا ٹریک بنے گا جبکہ 400 کلومیٹر ٹریک کو اپ لفٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 8 ریجنل روٹس کی منظوری دی گئی ہے جبکہ بلوچستان میں 4 ارب روپے سے پیپلز ٹرین بنائی جا رہی ہے۔ سکھر ایکسپریس کی بہتری کے لئے جلد میٹنگ ہوگی۔
وزیر ریلوے نے خیبرپختونخوا میں برانچ لائنز کی بہتری کے لئے بھی شراکت داری پر بات کی ہے اور دسمبر تک تمام بڑے روٹس کی ٹرینوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔














