پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سنگِ میل،1 لاکھ 85 ہزار پوائنٹس عبور کر لیے

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 185,062 پوائنٹس پر بند ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس عبور کر لیے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 1400 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 834 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک انڈیکس منفی زون میں چلا گیا اور ایک لاکھ 81 ہزار 182 پوائنٹس تک گر گیا۔

بعدازاں مارکیٹ میں دوبارہ بہتری آئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 2653 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 85 ہزار 62 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 3373 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 408 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں