قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس تعلیمی مسائل اور یونیورسٹی بل پر غور کرتا رہا، این جی اوز کی تنخواہوں اور اسکول فیس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و تربیت کا اجلاس ڈاکٹر شازیہ صوبیہ سومرو کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں، یونیورسٹی بل اور این جی اوز کے معاملات پر تفصیلی بحث کی گئی۔ چیئرپرسن نے کہا کہ کمیٹی کو جاری رکھنے کا مقصد تعلیمی شعبے کی بہتری ہے۔
اجلاس میں اردو یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کے مسائل اور دی ویسٹ منسٹر یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2024 پر بھی غور کیا گیا۔ چیئرپرسن نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے وضاحت طلب کی۔
پیرا نے کمیٹی کو بریفنگ دی کہ فیس 5 فیصد تک بڑھائی جا سکتی ہے، مگر دورانِ ٹرم نہیں۔ کمیٹی نے تمام اسکولوں کی فیس کا ریکارڈ طلب کیا۔
اجلاس میں وزارت تعلیم کی جانب سے این جی اوز کے ساتھ ایم او یوز اور این سی ایچ ڈی کے ملازمین کی تنخواہوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے آگاہ کیا کہ 43 ہزار بچوں کو مفت اسکول بیگز فراہم کیے جائیں گے۔















