ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج، 35 ہلاک، 1200 گرفتار

ایران میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے 27 صوبوں تک پھیل گئے، 35 ہلاک، 1200 گرفتار۔ حکومت نے مالی ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج، 35 ہلاک، 1200 گرفتار

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے 27 صوبوں کے 250 مقامات تک پھیل گئے ہیں، جن میں 35 افراد ہلاک اور 1200 سے زائد گرفتار ہو چکے ہیں۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

ہیومن رائٹس ایکٹیویسٹ نیوز ایجنسی کے مطابق، ان مظاہروں میں جامعات کے طلبہ بھی شریک ہیں اور معاشی مشکلات کے سبب لوگوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

ایرانی حکومت نے عوامی دباؤ کم کرنے کے لیے مالی ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت عوام کو سات ڈالر ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ عوامی مسائل کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، جبکہ غیر ملکی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر تہران نے پرامن مظاہرین پر تشدد کیا تو امریکا مدد کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں