نسیم شاہ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

نسیم شاہ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں جرمانہ عائد کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نسیم شاہ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ یہ جرمانہ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی (ILT20) کے فائنل میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایم آئی ایمریٹس کے خلاف میچ کے دوران لیول 1 خلاف ورزی پر عائد کیا گیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ 22 سالہ نسیم شاہ کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، جس کا تعلق بیٹر کو اشتعال دلانے یا توہین آمیز رویّے سے ہے۔

یہ واقعہ میچ کے 11ویں اوور میں پیش آیا جب ایم آئی ایمریٹس کے کپتان کیرون پولارڈ نے نسیم شاہ کی گیند کا دفاع کیا اور نسیم نے مسکراتے ہوئے گیند اٹھا کر پولارڈ کی طرف دیکھا، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی۔

بعد ازاں نسیم شاہ نے 16ویں اوور کی پہلی گیند پر پولارڈ کو آؤٹ کر کے بدلہ لیا۔ ڈیزرٹ وائپرز نے فائنل میں ایم آئی ایمریٹس کو 46 رنز سے شکست دے کر پہلی بار انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیتا۔

دیگر متعلقہ خبریں