اسلام آباد کو تین ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

حکومت نے اسلام آباد کو تین ٹاوٴن کارپوریشنز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت تین میئرز اور چھ نائب میئرز ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد کو تین ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے اسلام آباد کے موجودہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نظام کو ختم کرکے شہر کو تین ٹاوٴن کارپوریشنز میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے نظام کے تحت اسلام آباد میں تین میئرز اور چھ نائب میئرز ہوں گے۔

میئر اور نائب میئرز کی مدت چار سال ہوگی اور ان کا انتخاب یونین کونسلز کے چیئرمین کریں گے۔ اس منصوبے کے تحت، صدارتی آرڈیننس صدر مملکت کو بھیجا جائے گا اور منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حد بندیاں اور انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔

نئے بلدیاتی نظام کے تحت ٹاوٴن کارپوریشنز کو انتظامی اور مالی خودمختاری دی جائے گی اور سی ڈی اے کے کئی اختیارات مرحلہ وار منتقل کیے جائیں گے۔ میئرز کو صفائی، نکاسی آب اور ترقیاتی منصوبوں کے اہم اختیارات سونپے جائیں گے۔

اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز کو آبادی کے تناسب سے تین ٹاوٴنز میں تقسیم کیا جائے گا، جس سے مقامی سطح پر گورننس اور شہری سہولیات کی فراہمی میں بہتری متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں