وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو امریکی عدالت میں پیش

نکولس مادورو کو نیویارک میں منشیات اسمگلنگ کیس میں پیش کیا گیا، امریکی فورسز نے سخت سلوک کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو کو امریکی عدالت پیشی

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو کو نیویارک کی وفاقی عدالت میں منشیات اسمگلنگ کے الزامات پر پیش کیا گیا۔ انہیں امریکی اسپیشل فورسز نے وینزویلا سے گرفتار کر کے نیویارک منتقل کیا تھا۔

نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک ہیلی پورٹ سے ڈینیئل پیٹرک موئنہن یونائیٹڈ اسٹیٹس کورٹ ہاؤس منتقل کیا گیا۔ ویڈیوز میں معزول صدر کو ہتھکڑی لگے ہوئے اور سڑکوں پر لنگڑاتے ہوئے دیکھا گیا۔

امریکا نے وینزویلا کی عبوری حکومتی تعاون کی پیشکش کو نظرانداز کرتے ہوئے معزول صدر کے ساتھ سخت سلوک روا رکھا، حالانکہ یہ تعاون امریکی سفارتی کامیابی قرار دیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں