پیسہ ہر صوبے کے پاس ہے، نیت کی کمی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر صوبے کے پاس پیسہ ہے، لیکن کام کرنے کی نیت اور ارادے کی کمی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مریم نواز: پیسہ ہر صوبے کے پاس ہے، نیت کی کمی ہے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر صوبے کے پاس پیسہ موجود ہے، لیکن کام کرنے کی نیت اور ارادے کی کمی ہے۔ لاہور میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ وزیر اعلیٰ بن کر پروٹوکول اور سیاست پر توجہ دیتے ہیں، جبکہ اچھی گورننس سے بہتر کوئی سیاست نہیں۔ سیاست عوام کی خدمت کرنے کا نام ہے، اور کوئی صوبہ پیسے کی کمی کی وجہ سے محروم نہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں دوسرے صوبوں کے مریضوں کا علاج ہو رہا ہے، اور دیگر صوبوں کے طلبہ بھی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی صوبے کے لوگوں کے درمیان تفریق نہیں کرتیں، کیونکہ اس سے ملک کمزور ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں چلنے والی اسکیمیں عوام کے پیسے سے چل رہی ہیں، اور سفارش کلچر کو ختم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی شرح میں بھی نمایاں کمی آئی ہے، اور سی سی ٹی وی کے ذریعے جرائم اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نظر رکھی جاتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں