ایران نے معاشی دباؤ کم کرنے کے لیے شہریوں کو ماہانہ الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ مظاہروں میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی حکومت نے معاشی دباؤ کم کرنے کے لیے ہر شہری کو ماہانہ مالی الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے بتایا کہ ہر فرد کو ماہانہ 10 لاکھ تومان (تقریباً 7 امریکی ڈالر) کریڈٹ کی صورت میں دیے جائیں گے، جسے چار ماہ تک ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایران میں جاری مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ مظاہرے معاشی غیر یقینی صورتحال اور کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف ہیں، جو 40 شہروں تک پھیل چکے ہیں۔
ایرانی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک تہائی سے زیادہ قدر کھو چکی ہے، جس سے عوامی قوت خرید متاثر ہوئی ہے۔











