چین نے وینزویلا میں چینی مفادات کے تحفظ کا اعادہ کیا جبکہ امریکا کی فوجی کارروائی پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے کہا ہے کہ وینزویلا میں حالات کی تبدیلی کے باوجود چینی مفادات کا قانون کے ذریعے تحفظ کیا جائے گا اور تعاون کے فروغ کی خواہش میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کے طاقت کے استعمال سے لاطینی امریکا کے امن کو خطرہ ہے اور تمام فریقین کو استحکام کی بحالی کو فروغ دینا چاہیے۔
ترجمان نے بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی پر منعقد ہوگا، جس میں معاملے پر بحث متوقع ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے تیل کے ذخائر کو اپنی تحویل میں لیا جائے گا اور امریکی کمپنیاں وہاں کام کریں گی۔












